قلات ،قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت ، سات لاکھ روپے لواحقین کو دینے کی سز ا سنا دی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:29

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) قلات قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سزاسنادی گئی ،ملزم کو سات لاکھ روپے مقتول کے لواحقین کو بھی ادا کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سیشن جج قلات جسٹس عبدا لصبور مینگل کی عدالت نے ملزم منیر احمد قوم نیچاری سکنہ قلات کوزیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنادی۔ ملزم منیر احمد نیچاری نے گزشتہ سال سرخین کھنڈ کے مقام پر ملک محمد انور نیچاری سکنہ کوئٹہ کو اپنے چار مفرور ساتھیوں بشیر احمد ،منظور احمد اور دو نامعلوم افراد کے ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا بعد ازاںملزم منیر احمد نیچاری 29 اپریل 2016 کوگرفتار ہوا تھا اور سیشن کورٹ کی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :