میریٹ ہوٹل میں فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے چیریٹی پروگرام کا انعقاد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) میریٹ ہوٹل میں فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان (اسلام آباد چیپٹر) نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے لئے چیریٹی پروگرام منعقد کیا۔پروگرام کی مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف کی اہلیہ محترمہ عائشہ قمر جاوید باجوہ تھی۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد محترمہ رخسانہ علی صدر فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اوراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور سوسائٹی کی تما م ممبران کوانتہائی خوشی ہے کہ انھوں نے بھی پاکستان سویٹ ہوم کے فرشتوں اور پریوں کے لئے جو فنڈز اکٹھا کیاوہ ان بچوں اور بچیوں کی فلاح و بہبود اورتعلیم و تربیت خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زمرد خان (ہلال امتیاز) سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم نے محترمہ رخسانہ علی اور تمام ممبران ، یاسین سہیل، نسرین امجد، انجم مدثر ، نوشین عارف اور دیگر شرکاء مسرت زیب ایم این اے، آسیہ ناز تنولی ایم این اے اور طاہرہ اورزنگزیب کا شکریہ ادا کیا کہ فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان نے پاکستان سویٹ ہوم کے بچو ں کے لئے جو کام کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

اور اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پہلے پاکستان سویٹ ہوم کا سنٹرر کا افتتا ح ہونے والا ہے یہ سب کچھ پاک فوج کے تعاون سے ممکن ہو ا ہے ۔ انھوں نے مہمان خصوصی محترمہ عائشہ قمر جاوید باجوہ کا شکریہ اداکر تے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس پروگرام میں ذاتی دلچسپی لے کر اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مہمان خصوصی محترمہ عائشہ قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سویٹ ہوم آنے کا اعادہ کیا اور تین لاکھ عطیہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوںو بچیو ں کو دینے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کی تقسیم گی۔

متعلقہ عنوان :