تھر فائونڈیشن اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مابین معاہدہ

تھر کے قابل اور ہونہار نوجوانوں کو گوگل کے مشہور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فون ایپس بنانے کی ترتیب دی جائے گی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) تھر فائونڈیشن اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھر فائونڈیشن کی جانب سے تھری نوجوانوں کی ذہنی مھارت کو جدید دور سے آراستہ اور سہولیات کے بھر پور استعمال کیلئے تھر فائونڈیشن اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہیں جس کے تحت تھر کے قابل اور ہونہار نوجوانوں کو گوگل کے مشہور اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے سمارٹ فون ایپس بنانے کی ترتیب دی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق سیلانی ٹرسٹ کی جانب سے چلنے والے آئی ٹی تربیت پروگرام کے تحت تھر کے نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام شروع کر کے سماجی ویب بنانے اور دیگر ایپس بنانا سکھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈ چیئر مین خورشید جمالی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر یوسف لاکھانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب میں SECMC کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب سید ابوالفضل رضوی ، ڈائریکٹر مرتضی رضوی اور کاشف سومرو، تھر فائونڈیشن کے جنرل منیجرز نصیر میمن بر یگڈیئر ریٹائرڈ طارق لاکھیر اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔اس موقع پر تھر فائونڈیشن کے سربراہ شمس الدین شیخ نے کہا کہ تھری نوجوان صنعتی میدان کے ہر شعبہ میں بھر پور کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آئی ٹی سے کنسلٹ اس ٹرینگ سے تھری نوجوانوں کو روز گار اور ملازمتوں کے کئی مواقع میسر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :