پانچ سالہ دور میں رکن صوبائی اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ،میر چنگیز خان جمالی

علاقے پسماندگی کی علامت بنے ہوئے ہیں،وزیراعلی ٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت کمشنر ڈپٹی کمشنروں کو ملنے والے فنڈز کے منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے ہیں، رہنماء پیپلزپ ارٹی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:28

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہاکہ پانچ سالہ دور میں رکن صوبائی اسمبلی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ہے علاقے پسماندگی کی علامت بنے ہوئے ہیں وزیراعلی ٰ ترقیاتی پیکیج کے تحت کمشنر ڈپٹی کمشنروں کو ملنے والے فنڈز کے منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کئے گئے وزیراعلی ٰ بلوچستان پیکیج کا فیز ٹو بھی جاری کریں ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ منتخب عوامی نمائندے عوام سے ووٹ لیکر اپنا وعدہ بھول چکے ہیں عوام کو مسائل میں الجھا دیا گیا ہے ہر رکن اسمبلی کو دو دو سو کروڑ ملنے کے باوجود علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله خان زہری سی ایم ترقیاتی پیکج کمشنروں ڈپٹی کمشنروں کے زریعے جاری نہ کرتے علاقے کھنڈرات کی علامت ہی رہے جاتے ہیں نصیرآباد میں سی ایم پیکج کا ترقیاتی کام بڑی محنت اور شفافیت سے مکمل کیا گیا ہے اور کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں یقین رکھتی ہے نفرتوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں عوام کو پسماندگی میں ڈالنے والوں کو عوام بھی یکسر مسترد کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :