قبائلی ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کے بعد فاٹامیں بحالی وتعمیرنوکے منصوبوں پرعملدرآمد جاری ہے،اقبال ظفر جھگڑا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:27

قبائلی ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کے بعد فاٹامیں بحالی وتعمیرنوکے منصوبوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ قبائلی ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی کے بعد فاٹامیں بحالی وتعمیرنوکے منصوبوں پرعملدرآمد جاری ہے اوراس ضمن میںشمالی وزیرستان ایجنسی میں متعددترقیاتی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کے روزگورنرہاؤس پشاور میںشمالی وزیرستان ایجنسی سے قومی اسمبلی کے رکن محمدنذیرخان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ قبائلی علاقوں میں صحت اورتعلیم کے شعبوں کوخصوصی توجہ دی جارہی ہے اور اس کے علاوہ ایجنسی ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں جدید طرز پر نوازشریف ماڈل ٹاؤن کی تعمیرکے علاوہ صنعتی زون بھی تعمیرکیاجائیگا جبکہ مختلف سڑکوں کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبوں پر بھی عملدرآمد جاری ہے۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی نے گورنرکو ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنرنے محمدنذیرخان کو ایجنسی کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔ رکن قومی اسمبلی نے ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔