گوجرخان،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا اعزاز

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:27

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا اعزاز 41سکولوں کے درمیان ایم سی بوائز ہائیر سیکنڈری سکول گوجرخان میں تحصیل لیول پر سائنس مضامین کوائز مقابلہ جات ہوئے جس میں گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے ہونہار طالب علم محمد بلال ولد ضیارب (مرحوم) نے اول پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ہونہار طالب علم نے 41سکولوں میں ٹاپ کرتے ہوئے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا اور اپنے ادارے کا نام روشن کر دیا ۔ اس شاندار کامیابی پر پرنسپل سعید اختر سائنس ٹیچر چوہدری محمد آصف ،قیصر محمود،افضال اشرف،محمد خضر ،چوہدری محمد عاصم، محمد عثمان ، نوید نذر،قیصر محمود کو اہلیان علاقہ نے مبارک باد پیش کی۔