جھنگ ،محکمہ کی غفلکت کی وجہ سے بارہ سالہ بچہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:24

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) اسٹیشن چوک بستی عطا والی میں محکمہ کی غفلکت کی وجہ سے بارہ سالہ بچہ کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ریسکیو زرائی کے مطابق اسٹیشن چوک بستی عطا والی میں لگے ہوئے سوئی گیس کے پائپ لائن میں بجلی کی ننگی تاریں کی وجہ سے سکول سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے بارہ سالہ بچہ عامر سوئی گیس کے پائپ لائن سے کرنٹ لگنے کا شکار ہو گیا ریسکیو ۱1122نے بچے کو فورا ڈسٹکٹ ہیڈ کواٹر جھنگ منتقل کر دیا لیکن بچہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے زندگی کی بازی ہار گیا بچہ کا تعلق بستی عطا والی سے ہے

متعلقہ عنوان :