Live Updates

ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ سے ضلع راجن پور کے پی ٹی آئی ورکرز کے وفد کی ملاقات،عمران خان کاپیغام پہنچایا ،

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:24

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف و ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ سے ضلع راجن پور کے پی ٹی آئی ورکرز کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے عمران خان کاپیغام پہنچایا ، عمران خان نے ورکرز کو زیادہ سے زیادہ متحرک ہونے ، گھر گھر پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانے اور زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کرنے کا کہا ہے انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے ذریعے ای سمارٹ ممبر شپ کارڈ بنائے جائیں گے ان کارڈ کے ذریعے ممبر پارٹی کے ساتھ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت ممبر کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوگی اور جس ورکر نے زیادہ ممبر سازی کی ہوگی وہ بھی اعلیٰ قیادت کے نوٹس میں ہوگا نوجوانوں نے پی تی اائی کے لیے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی خدمات کو سراہا اور آج محمد پور میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جو ڈاکٹر شاہینہ نے بصد شکریہ قبول کر لی وفد کی قیادت ڈاکٹر رفیع کر رہے تھے دیگر افراد میں ضیاء الرحمن ، محمد احمد ، آصف اقبال ہیرو ، آسف سلیرہ ، ایم اطہر خان ، عمیر خان اور احمد عباس شامل تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :