ملک میں بجلی کے سسٹم میں بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کا واپڈا پر اعتماد بحا ل ہو ، اویس لغاری

کوئی بیروکریٹ ہو یا سیاست دان سفارش برداشت نہ کریں،وفاقی وزیر برائے توانائی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں بجلی کے سسٹم میں بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کا واپڈا پر اعتماد بحا ل ہو ، کوئی بیروکریٹ ہو یا سیاست دان سفارش برداشت نہ کریں وفاقی وزیر کا ملک میں کام کرنے والی ڈسکوز کے سی اوز سے وڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کے دوران پیغام اویس لغاری نے ملک میں اوور بلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی کام نہین کر سکتے تو خدا حافظ کہ دین غلط بلنگ کرنے والون کو گھر جانا پڑے گا گزشتہ چار سال مین حکومت نے بجلی پیداوار اور ترسیل پر بہت کام کیا ہے اور ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ہے ہم بھی اسنرح عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لگن سے کام کریں گے عوام کا واپڈا پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اور لاکھوں لوگ اووربلنگ کی وجہ سے بل ہی جمع نہیں کرواتے اگر اس ناسور کو نہ روکا گیا تو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا واضح رہے کہقومی اسمبلی میں بھی کے پی کے اور سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ااربلنگ اور لو ڈ شیڈنگ کے حوالے سے کافی تشویش کا اظہار کیا تھا اور وفاقی وزیر نے ممبران قمی اسمبلی سے ان کی ڈسکوز میں ہی ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی۔

متعلقہ عنوان :