آئیسکو ریجن سے مزید 5بجلی چور پکڑے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) آئیسکو ریجن سے مزید 5بجلی چور پکڑے گئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق آئیسکو کے پانچوں سرکلز میں چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ آئیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چور نہ صرف عوام کے دشمن ہیں بلکہ اس مُلک کے بھی دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن میں مزید5بجلی چور وںکیخلاف کاروائی کی گئی ہے آئیسکو ترجمان کے مطابق اٹک سرکل سے 5بجلی چوروں کو بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور تمام ٹیرف کے میٹروں کو مرحلہ وار چیک کریں تاکہ خراب اور سلو میٹروں کے صارفین کو جُرمانے ڈالے جائیں اور اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

آئیسکو چیف نے عہد کیا ہے کہ وہ آئیسکو ریجن سے بجلی چوری کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :