آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:23

آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا آرمی چیف کی یادگار شہدا پرحاضری،پھول چڑھائے ا ورفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کورکے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور فوج اورشہریوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرتی ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے بچاؤمیں آرمی میڈیکل کورکاکردارقابل تعریف ہے آرمی چیف نے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوکرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کورکے بیج لگائے۔ سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ آصف ممتازسکھیرا بھی اس موقع پرموجود تھے