نواز شریف کے خلاف عزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں فرد جرم عائد کے بعد 26اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کی طلبی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:23

نواز شریف کے خلاف عزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں فرد جرم عائد کے بعد  26اکتوبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف عزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد عدالت نے 26اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تین الگ الگ ریفرنسز پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد 26اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مطابق نواز شریف نے سرکاری عہدے لینے کے ساتھ ساتھ کاروبار کیا وزارت اعلیٰ اور وزارت عظمیٰ کے باوجود اپنے نام سے کاروبار کیا اور بعد ازاں1991میں نواز شریف نے کاروبار بچوں کے نام منتقل کر دیا اور کروڑوں کے فنڈز بچوں نے والد کو تحفے دیئے۔۔

متعلقہ عنوان :