اٹک، تحریک انصاف کامل پور موسیٰ کے زیر اہتمام کل ہونے والا جلسہ چھچھ کی سیاست کار خ متعین کرے گا, فاضل خان وردگ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کامل پور موسیٰ کے زیر اہتمام ویسہ گاؤں میں کل بروز جمعة المبارک منعقد ہونے والا جلسہ چھچھ کی سیاست کار خ متعین کرے گا اور یہ جلسہ عوام تک حق اور سچ کی آواز پہنچانے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا اس جلسہ میں پی ٹی آئی ضلع اٹک کے قائدین خطاب کریں گے ویسہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منفرد جلسہ ہو گا یہ عوا م رابطہ مہم کے سلسلہ میں پہلا بڑا جلسہ ہے جو عوام میں 6نومبر کو لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں منعقد ہونے والے بڑے جلسہ کی تیاری کے حوالے سے ہوگا ان خیالات کااظہار ضلعی رہنما تحریک انصاف و متحرک کارکن فاضل خان وردگ نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے فاضل خان وردگ نے بتایا کہ اس جلسہ کی تیاری کامل پور موسیٰ اور ویسہ کے کارکنوں نے مکمل کرلی ہے تمام انتظامات کے جائزہ کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے اس جلسہ سے ملک امین اسلم ، قاضی احمد اکبر ، عمران خان حضروی،سید یاور بخاری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے اور ویسہ کی تاریخ کا یہ ایک منفرد اور بڑا جلسہ ثابت ہو گا علاقہ بھر کی عوام ہزاروں کی تعداد میں اس جلسہ میں شریک ہو گی ۔