ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات، جیب کتری خواتین گروہ نے ڈیرے جما لئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21

ایبٹ آباد۔ 20 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث جیب کتری خواتین گروہ نے ہسپتال میں ڈیرے جما لئے ہیں۔ جیب کتروں نے متعدد خواتین کے پرس چوری کر کے انہیں رقوم اور قیمتی طلائی زیورات سے محروم کر دیا ہے۔ متاثرہ خواتین نے اطلاعی رپورٹ تھانہ کینٹ میں درج کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مریض خواتین کے ہمراہ آئی ان کی لواحقین خواتین نے بتایا کہ ہسپتال میں جیب کتری خواتین گروہ نے ان کے پرس چوری کئے ہیں۔ متاثرہ خواتین کے مطابق ان کے پرسوں میں نقدی کے علاوہ طلائی زیورات بھی موجود تھے۔ متاثرہ خواتین نے اس حوالہ سے تھانہ کینٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کروا دی ہے۔ متاثرہ خواتین نے محکمہ صحت اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی سکیورٹی کا مناسب بندوبست اور ہسپتال میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔