پی ایم اے بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پی ایم اے بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے باعث ایک افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پی ایم اے روڈ پر تیز رفتار دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجہ میں نواں شہر ڈھوڈیا ل کے رہائشی طاہر محمود ولد ارشاد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ساتھی ذیشان شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم مجتبٰی کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :