ہزارہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کو یادگار بنانے کیلئے کمیٹیاں خوش اسلوبی سے ذمہ داریاں پوری کریں، ڈاکٹر منظور حسین

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے 9 ویں کانووکیشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں 9 ویں کانووکیشن کی تیاریوں کیلئے قائم مختلف انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی اور اب تک ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ کانووکیشن کے حوالہ سے تمام تیاریوں کو بروقت حتمی شکل دی جائے تاکہ یہ خصوصی پروگرام خوش اسلوبی سے انجام پائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کانووکیشن کے سلسلہ میں قائم کمیٹیاں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے پورا کریں تاکہ کانووکیشن کو یادگار بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ڈین سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی چیئرمین اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، محبت خان کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر عارف اقبال عمر چیف پراکٹر، میجر (ر) شیرین زمان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر زرگل خان چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شجاعت علی خان چیئرمین کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز، ڈاکٹر نورالامین چیئرمین آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ تدریسی و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :