Live Updates

ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے: عامر لیاقت کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء) عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد جب انہوں نے عمران خان کیخلاف کالم لکھا تھا تو سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کیخلاف کچھ لوگوں نے نازیبا باتیں کہیں تھیں۔

اس حوالے سے ان سے عمران خان نے ٹیلوفونک رابطہ کرکے معذرت کی تھی۔ عمران خان اس دوران آبدیدہ بھی ہو گئے تھے اور کہا تھا کہ وہ خود اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے اس لیے انہیں یہ قبول نہیں کہ کسی اور کی بھی والدہ کیخلاف کوئی غلط بات کی جائے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے بھی عمران خان سے ان سے متعلق لکھے گئے غلط کالم پر معافی مانگی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات