ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 49 فیصد اضافہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران کمپنی کو 2937 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی 1907 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا تھا۔ ڈی جی کے سی کے خالص نفع میں اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 4.35 روپے کے مقابلے میں 6.48 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :