مفتی محمودکانفرنس وطن عزیزپاکستان میں اسلامی انقلاب کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جمعیت علمااسلام ڈیرہ بگٹی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:19

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) جمعیت علمااسلام ضلع ڈیرہ بگٹی کے مجلس عاملہ کے اراکین مولانامحمدحیات بگٹی، مولاناحافظ محمدشریف بگٹی، تحصیل سوئی کے ا میرحاجی گل حسن بگٹی نے تحصیل سوئی کے مختلف علاقوں کا26اکتوبرکے مفتی محمودکانفرنس کوئٹہ کے تیاریوں کاجائزہ لینے اورزیادہ سے زیادہ کارکنوں کوتیارکرنے کیلئے دورہ کیااس دوران کارنرمیٹنگوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مفتی محمودکانفرنس وطن عزیزپاکستان میں اسلامی انقلاب کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاکارکنان جمعیت اپنی تماترصلاحیتیں خرچ کرکے اس کانفرنس کوکامیاب بنانے کی کوششیں کریں اورزیادہ سے زیادہ کارکنوں کی شرکت کویقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورمذہبی تنظیم ہے جوپورے ملک میں اثررسوخ رکہتی ہے اوروطن عزیزمیں پرامن جدوجہدپریقین رکہتی ہے آئینی وجمہوری طریقہ سے اسلام کی عادلانہ اورمنصفانہ پاکیزہ نظام کوپاکستان میں نافذکرناچاہتی ہے جو مزدوراورمظلوم کوپوراحق دیتاہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اوراسکے خاتمہ کیلئے پوری قوم کومتحدومتفق ہوناہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دن کوئٹہ میں پولیس گاڑی پرحملہ بزدلانہ کاروائی ہے اورصوبہ بلوچستان کے اندرخوف وہراس پہیلانے ایک مذموم کوشش ہے دہشتگردوں کومعلوم ہوناچاہیئے کہ ہم اس طرح کی حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اورپولیس پرحملے کی شدیدمذمت کرتیہیں انہوں نے کہاکہ ملک کی تحفظ اورامن امان کی مکمل بحالی میں جمعیت ہراول دستے کاکرداراداکرے گی آخرمیں کل کے دہشتگردی کے حملے میں شہیدپولیس اہلکاروں کیلواحقین سے تعزیت کااظھارکیااورفاتحہ خوانی بھی کی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعااورحکومت بلوچستان سیاپیل کی کہ شہیدپولیس اہلکاروں کے ورثاکومالی امداداورزخمیوں کیلئے علاج ومعالجہ کے مفت بندوبست کرے اورواقعہ کے ذمہ داروں کوفوری قانون کے کٹھرے میں لاکرقرارواقعی سزادے۔

متعلقہ عنوان :