کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے بلوچستان کانسٹیبلری کے 5پولیس اہلکارکو نصیرآباد میں سپرد خاک کردیاگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:18

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کوئٹہ میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے 5پولیس اہلکارنصیرآباد میں سپرد خاک کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب میں خود کش حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگے جن میں سات پولیس اہلکاروں میں 5پولیس اہلکاروں کاتعلق نصیرآباد ڈویژن سے ہے پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آباء علاقوں جعفرآباد نصیرآباد جھل مگسی صحبت پور اور کچھی پہنچادی گیں ہیں جہاں انکی آخری آرام گاہوں میں انہیں سپرد خاک کیا گیا ہے پولیس آفسران نے انہیں قومی پرچم اور سرکاری اعزازات کے ساتھ دفن کردیا جعفرآباد کے تحصیل گنداخہ میں ایس ایس پی طارق الہء مستوء اے ایس پی فہد کھوسہ ایس ایچ او رحیم مری نے نماز جنازہ میں شرکت کی ان علاقوں میں غم وسوگ کی کیفیت طاری ہے شہید ہونے والوں میں منیراحمد.عبدالرزاق.عبدافتح .شاہ زمان اور معشوق علی شامل ہیں .جبکہ جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے دو پولیس اہلکار شکور احمد اور منصور شدید زخمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :