چاغی نئی تحصیل ہے زندگی کی تمام بنیادی سہلولیات مہیا کیا جائیں،سردار عبدالحمید نوتیزئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:18

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)دالبندین و ضلع چاغی کے قبائلی رہنما سردار عبدالحمید نوتیزئی نے کہا ہے کہ تحصیل چاغی نئی تحصیل ہے ،زندگی کے تمام بنیادی سہلولیات مہیا کیا جائیں انہوں نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ تحصیل چاغی میں آبنوشی زراعت بجلی تعلیم صحت مواصلات لاہو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ایم پی اے چاغی سخی امان اللہ خان نوتیزئی ڈسٹرکٹ چیرمین میر داود خان نوتیزئی سے اپیل کرتے ہیں کہ تحصیل چاغی کے زندگی کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور مزکورہ بالا شعبوںمیں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں۔