چمن ، مکان میں گیس سلنڈر کا دھماکے ، بچی جاں، دیگرواقعات کے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:18

چمن/ ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں مکان میں گیس سلنڈر دھماکے میں بچی جاںبحق جبکہ 2بچوں اور خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ۔ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ سمندر خان میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اہلیہ کو قتل کردیا اورفرارہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کے سرحدی شہر چمن کے کلی میر علی زئی کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک بچی جاںبحق جبکہ 2بچوں اور خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا مزید کارروائی جاری ہے ۔

ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ سمندر خان میں ایاز خان نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ مسماة ’ار‘ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرارہوگیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :