بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی مظلوم عوام کی حقوق جنگ لڑرہی ہے ، پارٹی دورغ گوئی فریب مکاری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ،

عوامی سیاسی نظریاتی بصیرت کو معاشرے میں فروغ ہماری سیاست کا محور ہے سیکرٹری جنرل بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میراسداللہ بلو چ کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:18

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلو چ نے کہا ہے کہبلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اپنی سیاسی جمہوری آئینی طرز سیاست کے تحت اپنی مظلوم عوام کی حقوق جنگ لڑرہی اور انکی حق دہندہ جماعت ہے ،دورغ گوئی فریب مکاری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ، عوامی سیاسی نظریاتی بصیرت کو معاشرے میں فروغ دے رہے اور یہی ہماری شعوری فکری سیاست کا محور ہے ،اس محور کے تحت اپنی اثاثے جیسے ورکروں میں سیاسی شعور بیدار کررہے ہیں کبھی انہیں مراعات کے جانسے میں ٹرخایا نہیں ہے ہم نے عملی سیاست کو پروان چھڑیا ہے ،جو ثبوت کے طور پر گزشتہ حکومت کی کاکردگی کی صورت میں عوام کے سامنے عیان ہیں ،جنہیں انکار ممکن نہیں،ناکام سیاست کی نشانی شورمچانا الزامات لگانا ہے نیشنل پارٹی نے عوام کو وہ زخم دئے ہیں جو کئی دھائیوں سے بھر نہیں سکتے ہیں بلوچستان میں تمام بیسک ہیلتھ یونٹ کو فعال کرتے تو ملازمتوں کیلئے جوانوں نہیں ملتے لیکن قومی لیڈر کی سوچ علاقائی اجتماعی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو اپنی رہائشگاہ پہ نیشنل پارٹی سے غلام سرور،کرم علی، محمد انور،شاہ نواز، اور محمد صالح سبزابی کی ہمراہی میں حفیظ ،قیصر، یاسر، علی ضمیر،عبدالرزاق، عبدالمالک ،عبدالمنان،عبدالصمد ،طلحہ وسیاسی شخصیت یار محمد،عارف بلوچ، خالد حسین ،امتیاز ،رحیم جان کے ہمراہی میں40افراد اور جمعیت علما اسلام یونٹ سرے قلات سے امید علی،امان جان،محسن علی،محمد ایوب، غلام فاروق ،سجاد علی، امداد حسن،بی این پی مینگل سرے قلات سے عبدالصمد، حاجی عطااللہ، عنایت اللہ، کفایت اللہ و دیگر نے سینکڑوں عزیز اقارب کیساتھ اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی لیڈروں کی سوچ لوٹ مار پیسہ کمائو ہوتی ہے جو سب کے سامنے ہے انکی کردارکرتوں کی وجہ سے عوام نے انہیں چھوڑ دیا انکی جھوٹی سیاست کو مسترد کرچکے ہیںاور وہ تنہا ہوچکے ہیں انکی گناہوں کا یہی حال ہے کہ آنے والے 2018 کے الیکشن میں بلوچستان بھر میںوہ امیدوار کھڑا کرنے کی لائق نہیں رہے گی، اس دوران انہوںنے تمام شمولت کرنے والوں کو بی این پی عوامی میں شمولت کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک دیتے ہوئے کہاہے کہ انکے ہر ممکن مسائل کو حل کریں گے انہیں( عوامی) میں شمولت کرنے پہ کبھی پشیمانی نہیں ہوگی ،انکی بی این پی عوامی میں شمولت سے ہمارے ارادے مذید محکم ہوئے ہیں انہوں نے کہاہے کل 19اکتوبر کو بی این پی عوامی کی مرکزی قومی کونسل سیشن کیلئے بی این پی عوامی کی مرکزی قیادت پہنچیں گے اور 20/21کو بند کمرہ اجلاس ہونگیے اور22اکتوبر کو مرکزی حلف بردار ی اور چتکان بازار میں جلسہ عام ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کرکے تاریخ بدل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :