Live Updates

عمران نیازی کی سیاست آخری سانس لے رہی ہے‘ ان کی طرف سے پیش کی گئی منی ٹریل قطعی طور پر جھوٹ اور فراڈ ہے‘ سعید غنی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:17

عمران نیازی کی سیاست آخری سانس لے رہی ہے‘ ان کی طرف سے پیش کی گئی منی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست آخری سانس لے رہی ہے‘ ان کی طرف سے پیش کی گئی منی ٹریل قطعی طور پر جھوٹ اور فراڈ ہے‘مسٹر یو ٹرن خان کو یاد رہتا ہی نہیں کہ انہوں نے آخری جھوٹ کیا بولا تھا غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ مسٹر نیازی ہوش میں رہتے ہیں نہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی اور اخلاقی کرپشن میں پائوں سے لے کر سر تک ڈوبے ہوئے عمران خان کو ہر طرح کی خردبرد کا حساب دینا ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ ہر قدم پر جھوٹ، ہر لمحے غلط بیانی، عوام کے سامنے جھوٹ، عدالت کے سامنے جھوٹ ان کا ہر جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو گالی دینے والا اب خود تماشا بننے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اخلاقیات، برداشت اور بردباری اہم پہلو ہوتا ہے اور عوام سیاستدانوں میں یہی چیز تلاش کرتے ہیں مگر عمران خان نے سیاست میں عدم برداشت کے رویے پیدا کئے اور مجمے کو اپنے مخالف سیاستدانوں کے خلاف بھڑکانے کے سوا اور کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ عمران خان کی خصلت بن گئی یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی پوری سیاست اپنے انجام کو پہنچے والی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :