تعلیمی ترقی کا خواب اقلیتوں کی تعلیم کے بغیر ادھورا ہی:سید عامر جعفری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:17

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عامر جعفری نے ہندو برادری اور بالخصوص ٹرسٹ کے اقلیتوں کیلئے قائم کردہ سکولوں میں پڑھنے والے ہندو طلبہ وطالبات کو دیوالی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حصہ اور حُسن ہیں ۔ ان کی خوشی ، غمی میں شریک ہونا بحیثیت قوم ، ہمارا انفرادی اور اجتماعی فرض بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ غریب اور متوسط طبقات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہندو برادری کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ اس ضمن ٹرسٹ نے ہندوئوں کیلئے جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں الگ تعلیمی ادارے قائم کررکھے ہیں جہاں سینکڑوں ہندو بچے اور بچیاں مذہبی آزادی کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اپنے تمام تر تہوار مکمل آزادی اور تحفظ کے ساتھ مناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید عامر جعفری نے مزید کہا کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ ان بچوں کو تمام تر تعلیمی سہولیات بھی مفت فراہم کئے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعلیمی ترقی کا خواب اقلیتوں کو تعلیم یافتہ کئے بغیر ادھورا ہے ۔ انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندوئوں پر بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کے تحت اگر توجہ دی جائے تو وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :