Live Updates

پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹوکول اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:19

پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹوکول اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹو کول اور سکیورٹی اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی جانب سے قراردادجمع کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹو کول اور سیکورٹی پر اخراجات کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خادم اعلیٰ کے لئے سات سو لگژری گاڑیاں اور اڑھائی ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ پروٹوکول کے لئے ایک سو پچیس گاڑیوں کے دستے پر سالانہ ایک ارب انیس کروڑ کے اخراجات ہوتے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خادم اعلی کے بادشاہی پروٹو کول کو ختم کیا جائے اور اخراجات کی رقم عوام کی فلاح پر خرچ کی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات