پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی کا 19نا ئب صدور اور چار جو ائنٹ سیکرٹر ی کے نا مو ں کا اعلا ن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کا نفرنس کے دوران حیدرآباد ضلع کیلئے 19نا ئب صدور اور چار جو ائنٹ سیکرٹر ی کے نا مو ں کا اعلا ن کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جا نب سے اعلا ن کئے گئے تر قیا تی کا م جا ری ہیں جبکہ ضلع کے تر قیا تی پیکیج کیلئے اعلا ن کردہ 10ارب روپے اب تک جا ری نہ ہو نے کا سبب میئر حیدرآباد کی جا نب سے ترقیا تی پلا ن تشکیل نہ دینا ہے ،انہو ںنے میئر حیدرآباد کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ حیدرآباد کو کھنڈرات میں تبد یل کر نے میں میئر حیدرآباد کا اہم کر دار ہے جنہیں اس عہدے پررہنے کا اب کوئی حق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جڑ یں عوام میں پھیلی ہوئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ملک نے تر قی کی ہے اور لوگو ں کو روز گا ر ملا ہے جبکہ سی پیک منصو بہ بھی سابق وزیر اعظم نو از شریف کی کو ششوں کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :