چین کو محدود کرنے کیلئے امریکا بھارت سے تعلقات کو وسعت دے گا، امریکہ

امریکہ چین کے ساتھ بامقصد تعلقات چاہتا ہے لیکن محدود نہیں ہونا چاہتا، بیجنگ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، بھارت خطے کی سیکورٹی کے لئے زیادہ کردار ادا کرے، امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) امریکہ چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے پیش نظر بھارت سے تعلقات کو وسعت دے گا، بھارت امریکہ کا سٹریٹیجک پارٹنر ہے، امریکہ چین کے ساتھ بامقصد تعلقات چاہتا ہے لیکن محدود نہیں ہونا چاہتا، بیجنگ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، بھارت خطے کی سیکورٹی کے لئے زیادہ کردار ادا کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے گذشتہ روزواشنگٹن میں تھنک ٹینک سینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو سامنے رکھتے ہوئے انڈیا سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ٹیلرسن نے کہا کہ بھارت امریکا 'سٹریٹیجک تعلقات' میں اتحادی ہیں اور غیر جمہوری چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات اس نوعیت کے نہیں ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ چین کے ساتھ بامقصد تعلقات چاہتا ہے لیکن چین کے ان چیلنجز کے سامنے خود کو محدود نہ کرے جہاں وہ ہمسایہ ممالک کی خودمختاری میں خلل ڈالتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ بعض اوقات بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کی واضح مثال بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ ہے۔انھوں نے جنوبی بحیرہ چین میں چین کی 'اشتعال انگیز' سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین براہ راست ان بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو چیلنج کر رہا ہے جن کے ساتھ امریکہ اور بھارت کھڑے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بھارت سے کہا کہ وہ خطے میں سکیورٹی کے لیے زیادہ کردار ادا کرے۔ جس میںکے لئے بھارت اور امریکہ کو اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے والے ممالک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں چین سمیت دیگر ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :