کامونکے، پیٹرولنگ ہائی وے کی جگہ پر ناجائز قبضہ کرنے ،اینٹیں اور گیٹ چرانیوالے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:14

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)پیٹرولنگ ہائی وے کی جگہ پر ناجائز قبضہ کرنے ،اینٹیں اور گیٹ چرانے والے دس افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز صدر پولیس نے پیٹرولنگ پولیس کے ایس آئی محمد منشاء کی درخواست پر موضع احمد پور ورکاں میں واقع پیٹرولنگ ہائی وے کی دو کنال پندرہ مرلہ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے ،اینٹیں اور گیٹ چوری کرنے پر نواحی گائوں صالح پور کے عباس اور نو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔