کامونکے، لڑالی جھگڑے کے پانچ مختلف واقعات میں بھاوج اور نند سمیت نوافراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:14

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء)لڑالی جھگڑے کے پانچ مختلف واقعات میں بھاوج اور نند سمیت نوافراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں مرزا پور کے عامر،عمر ،شاہد عرف شاہدا نالی خراب کررہے تھے کہ منع کرنے پر اُنہوں نے ساجد کو ڈنڈسوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں معمولی تلخ کلامی پر دُکان میں گھس کر ساجد ،عامر،بلال اور دس نامعلوم افراد نے شریف پورہ کے محمد شاہد اور اُسکے بھائی نادر حسین کو زبردست تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل اور دُکان کی توڑ پھوڑ کردی ۔تیسر ے واقعہ میں موضع چھجوکی کا محمد احسن ایڈووکیٹ گھر کی بیٹھک میں اپنے دوستوں عباس بھٹی ایڈووکیٹ اور ٹبہ محمد نگر کے علی رضا کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ ٹبہ محمد نگر کے ابوبکر،سفیان عرف شانی،گلفام عرف کالو اور سہیل عرف سہیلو نے اندر گھس کر اُنہیں ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

چوتھے واقعہ میں بچوں کی لڑالی کے تنازعہ پر ٹبہ محمد نگر کے سرفراز،غلام رسول،فوجی،نصرت بی بی اور عشرت نے ہمسائوں کے گھر میں گھس کر حملہ کرتے ہوئے آمنہ بی بی اُسکی نند کو شدید زخمی کردیا۔صدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔جبکہ پانچوں واقعہ میں معمولی تلخ کلامی پر کسوکی روڈ محلہ رضا کے تاجدین نے اپنے بیٹے کی مدد سے اینٹوں کے وار کرکے محلہ دار نوجوان رحمت علی کو شدید زخمی کردیا۔پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔