گوجرہ، نامعلوم چور رات کی تاریکی دیواریں پھلانگ کر موٹر سائیکل سمیت قیمتی اشیاء چوراکر لے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:14

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی دیواریں پھلانگ کر موٹر سائیکل سمیت قیمتی اشیاء چوراکر لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواں لاہور گرڈ اسٹیشن کے قریب محمد افضل ولد قادر جو کہ غریب محنت کش ہے رات کو سوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ اپلائیڈ فار موٹر سائیکل ،ایل سی ڈی ٹی وی،اورقیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع تھانہ نواں لاہور پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال نہ تو چوروں کا سراغ لگایا جا سکا ہے اور نہ مقدمہ درج ہو سکا ہے۔’’این این آئی‘‘کے مطابق واضح رہے کہ اسی بستی میں محمد افضل مذکور سمیت یہ 13ویں واردات ہے۔پورے سرکل گوجرہ میں پولیس کی کارکردگی انتہائی کمزور ہے اور تحصیل بھر میں پولیس چوری ڈکیتی،رہزنی ،موٹر سائیکل چوری کی وراداتوں پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے عوام کو طفل تسلیاں دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :