گوجرہ، پولیس نے موٹر سائیکل سوار ماںبیٹے کو ٹرک کے نیچے کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دیکر مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:14

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) پولیس نے موٹر سائیکل سوار ماںبیٹے کو ٹرک کے نیچے کچلنے والے ٹرک ڈرائیور کو حادثہ کا ذمہ دار قرار دے کر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملزم ٹرک ڈرائیور صلاح الدین ولد طور خان پٹھا ساکن وانا سائوتھ وزیرستان ڈجکوٹ فیصل آباد روڈ پر غفلت ،لاپرواہی و تیز رفتاری کے دوران فیصل آبا دسے گوجرہ جاتے ہوئے 111/MLتحصیل لالی سن کروڑ ضلع لیہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے زبیدہ بی بی اور عابد حسین کو ٹرک کے نیچے کچل کر ڈالا جس دنوں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

’’این این آئی‘‘کے مطابق جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے ٹرک ڈرائیورکو پیچھا کرکے قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا تھا ۔صدرپولیس نے مذکورہ ملزم ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے زیر دفعہ322ت پ مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :