فیصل آباد ، سیشن کورٹ نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر نیوالے دو ملزمان کو دو دو بار سزائے موت ، چار لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنادیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) سیشن کورٹ نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر نے والے دو ملزمان کو دو دو بار سزائے موت ، چار لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنادیا جبکہ عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہو گی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں 2015ء کے مقدمہ قتل میں ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو نے 66ج ب دھاندرہ کے رہائشی ملزمان محمد عتیق ولد عبدالعزیز اور اصغر علی ولد اکثر علی کو جرم ثابت ہونے پر دو ،دو بار سزائے موت اور چار لاکھ معاوضہ دینے کا حکم سنایا ملزمان نے 230ر ب چوہلاں کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر محمد رفیق نامی شہری کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :