ہری پور میں نو تعمیر شدہ ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:12

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہری پور میں نو تعمیر شدہ ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا ۔ خیبر پختونخوا ہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ ٹراما سنٹر 6کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ ساڑھے تین کروڑ روپے مشینری کی خریداری کے لئے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہری پور میں خواتین اور بچوں کے ہسپتال کی تعمیر نو کیلئے تیس کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہی-