اداکارہ زار ااکبر نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے کے حقوق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی‘ پریس کانفرنس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:12

اداکارہ زار ااکبر نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) نامور اداکارہ زار ااکبر نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے کے حقوق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا جبکہ اداکارہ نے کہا ہے کہ عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہی ۔

زارا اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ میری اور فوزی علی کاظمی کی شادی کو 19سال ہو چکے ہیں ۔ شادی اور بیٹے کی پیدائش کے دو سال تک فوزی علی کاظمی کی طرف سے خرچے کی ادائیگی کی گئی لیکن اس کے بعد سے نہ بچے اور نہ ہی مجھے کوئی خرچہ دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے اور اپنے حقوق کے لئے فیملی کورٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے اور عدالت نے 9نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو پہلے بھی فوزی علی کاظمی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اور اپنے حقوق کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگر مجھے یا میری فیملی کو ئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی ۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے درخواست ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی 19سال قبل ہوئی تھی لیکن میں (ن)لیگ میں ا ب شامل ہوئی ہیں ، میرے اور عائشہ گل لئی کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی شہ پر یہ اقدام نہیںکیا اور میں اس کیلئے حلف دینے کو بھی تیار ہوں ۔ جہاں تک آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سٹنٹ کا سوال ہے تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے ۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ میرے اور میرے بیٹے کے حقوق کیلئے میر اساتھ دیں تاکہ باطل کو شکست ہو ۔

متعلقہ عنوان :