ضلعی نائب ناظم اسد علی کی آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ سے ملاقات

مسائل پر غور کیا جائیگا ، ازلے کے لئے جلد ہی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، آئی جی جیل خانہ جات کی یقین دہانی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:12

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ضلعی نائب ناظم اسد علی نے آئی جی جیل خانہ جات شاہد اللہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان سے سنٹرل جیل مردان میں قیدیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی نائب ناظم نے جیل میں نصب جیمرز کے حوالے سے جیل کے قریب رہنے والے افراد کی تشویش سے آئی جی کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ اس مسئلے پر ہمدردانہ غور کیا جائے تاکہ علاقے کے مکینوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے ناظم کو یقین دلایا کہ انکی جانب سے پیش کر دہ مسائل پر غور کیا جائیگا اور اس کے ازلے کے لئے جلد ہی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کوقانون کے مطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں کم عمر بچوں اور خواتین کو خصوصی طور پر جیل کے اندر تعلیم دی جارہی ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد معاشرے کے کار آمد شہری بن سکے۔

متعلقہ عنوان :