کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر کے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کی جائیں، احسن اقبال

نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کر کے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے، دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے انسانی سمگلنگ کی روک تھام ،سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ، وفاقی وزیر داخلہ کی ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:10

کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر کے ایف آئی اے سے کالی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر کے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کی جائیں۔نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کر کے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے، دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے ، ائیرپورٹ پر مسافروں کیساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام ، سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ جمعرات کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر کے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ جرائم پہ قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، ایف آئی اے اکیڈمی کی تنظیم نو کر کے اسے تربیت کا مثالی ادارہ بنایا جائے، دوست ممالک سے افسران کو تربیتی پروگراموں میں شامل کیا جائے ، انہوں نے ہدایت کی کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کیساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے اور انسانی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے موثر عملی اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے ملک کی بین الاقوامی ساکھ پر منفی اثر پڑتا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہوں نے سوشل میڈیا پر انتہا پسندی، خلفشار اور انتشار پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو آلہ بنا کر معاشرے میں انارکی پھیلانا چاہتی ہیں، سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے متحرک کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بالخصوص سعودی عرب میں پیشہ ور گداگر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

ایف آئی اے فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو بہتر مراعات فراہم کرنے کے احکامات جار ی کئے۔