ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے دو بھائیوں کے قتل پر ملزم کو دو مرتبہ عمر قید و جرمانے کی سزاسنادی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے قتل مقاتلے کی دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کے قتل کیس کے ملزم کو دو مرتبہ عمر قید ،دو دو لاکھ جرمانے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پہاڑ پور نے تھانہ پنیالہ کے مشہور عبد العلی اور اطلس نامی دو بھائیوں کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد نواز ولد مراد خان سکنہ عبد الخیل کو دو دو مرتبہ عمر قید ،دو دو لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا کا حکم جاری کر دیا اسی طرح ملزم کو 382Bکا فائدہ بھی دیا گیا تھانہ پنیالہ کی حدود میں 20اگست 2013کو پنیالہ کے والی بال گرائونڈ میں چار مسلح ملزمان یونس ،محمد نوازولد مراد خان سکنہ عبد الخیل ،حضرت بلال ،انجیر نواز،دلنواز ولد گل نواز عرف پاکستان سکنہ جنگ خیل لکی مروت نے عبد العلی ،اطلس ولد عبد الغفار سکنہ عبد الخیل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے تھانہ پنیالہ میں مقتولین کے والد نے اس واقعے کی رپورٹ اپنے مخالفین پر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :