ایف آر ڈیرہ کے علاقہ رغیبو میں قبائلی حقوق تنازعے پر گورنمنٹ کمیونٹی سکول کو آگ لگا دی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)ایف آر ڈیرہ کے علاقہ رغیبو میں قبائلی حقوق کے تنازعے پر گورنمنٹ کمیونٹی سکول کو آگ لگا دی گئی ،علاقے میں ایف آر انتظامیہ کی غفلت کے باعث کشیدگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ رغیبو میں قبائلی حقوق کے تنازعے پر سلطان زئی قوم کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا رغیبو کے علاقہ میں مشتعل افراد نے بلوچستان کو جانیوالے راستے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں بعد میں مشتعل افراد نے روڈ کو کھول دیا تاہم رغیبو کے علاقہ میں موجود گورنمنٹ کمیونٹی سکولکو ان افراد نے آگ لگا دی جس سے سکول میں پڑا فرنیچر اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا ان واقعات کی وجہ سے علاقہ رغیبو میں کثیدگی پائی جاتی ہے مبینہ زرائع کے مطابق کیونکہ قوم سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے علاقے میں سکول ،صحت و دیگر مراکز کی منظوری لی ہے جبکہ دوسری طرف قوم کے دیگر افراد اپنے حقوق کیلئے باہر نکل آئے تاہم ایف آر ڈیرہ انتظامیہ کثیدگی کو ختم کرنے کیلئے اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ذرائع کے مطابق ایف آر انتظامیہ نے روڈ بلاک کرنے اور آگ لگانے پر 60کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔