پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ، 21قائم مقام سب انسپکٹرز کو اصل عہدہ پر ترقی دیدی گئی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میںسید فدا حسن شاہ ریجنل پولیس آفیسر کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈی پی اوز ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک و ڈی ایس پی لیگل بطور کمیٹی ممبر شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ رینج سے 27قائم مقام سب انسپکٹرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اور تمام کے فرداً فرداً انٹرویوکیئے گئے اور صوبائی پولیس آفیسر خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں میعار پر پورے اترنے والے 21قائم مقام سب انسپکٹرز کو اصل عہدہ سب انسپکٹر پر کنفرم کیا گیا اس موقع پر ریجنل پولیس آفس ڈیرہ نے ترقی پانے والے پولیس آفیسران کو اپنی طرف سے مبارکباد دی اور ہدایات دیں کہ وہ ہر موقع پر عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :