خان عبدالقیوم خان ایک عظیم لیگی رہنما تھے انکی 23اکتوبر کو منعقد ہونیوالی برسی کی تیاریاں جاری

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء)مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ملک سید عمران نے کہا ہے کہ خان عبدالقیوم خان ایک عظیم لیگی رہنما تھے اور اس نے مسلم لیگ کو ایک مضبوط قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،جمعرات کو انہوں نے 23اکتوبر کو خان عبدالقیوم خان کی برسی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خان عبدالقیوم کی برسی بھرپور انداز مین منائیں گے ،تمام لیگی کارکنوں سے خان عبدالقیوم کی برسی میں شرکت کرنے کی اپیل کی ،انہوں نے کہا کہ خان عبدالقیوم کی برسی کا انعقاد ہمیں اس کی خدمات اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے اور لیگی کارکنوں میں ایک جوش اور جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔