زیدہ سٹی بازار میں بے ہنگم ٹریفک سے بچوں شہریوں کا کو نقل و حمل میں مشکل ہوگیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) زیدہ سٹی کے بازار میں بے ہنگم ٹریفک سے بچوں اور بزرگ شہریوں کا آناجانا مشکل ہوگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار اولسی جرگہ زیدہ سٹی کے صدر عبدالسلام ،جنرل سیکرٹری ظاہر محمد یوسفزئی اور دیگر اراکین نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر صوابی اور ڈی پی او صوابی سے مطالبہ کیا کہ زیدہ سٹی میں جلد از جلد ٹریفک پولیس کو تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور گاڑیوں کو سٹینڈ تک محدود کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے حکام اور زیدہ میونسپل کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہورہے ،زیدہ جنازگاہ کے پاس رکشوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ،رکشوں کو سٹینڈ تک محدود کیا جائے اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تو زیدہ سٹی کے عوام اس کے خلاف احتجاج کرے گی جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :