اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تو پر لیبر قوانین کے مد میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں ہوئی،حسین احمد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ٹوبیکو مزدور اتحاد سی بی اے لیف ایریا کے صدر حسین احمد اور جنرل سیکرٹری طاہر محمد نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات تو دس سال پہلے ملے ہیں لیکن خیبرپختونخوا کی سابقہ اور موجودہ صوبائی حکومت نے لیبر قوانین کے مد میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں کی ہے ،لیبر قوانین 1968 ایکٹ کے تحت جوں کے توں ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صنعتی مزدوروں کے ڈبلیو پی پی ایف کی مد میں کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ،انہوں نے صوبائی حکومت اور ورکر ویلفیئر بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں یا تو فوری طور پر قانون سازی کرین یا ہمارے لئے دیگر صوبوں کی طرح درمیانی راستہ نکالیں ،بصورت دیگر ہم صوبہ بھر کے تمام صنعتی مزدوروں کو اکٹھا کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں صوبائی اسمبلی گھیرائو کریں گے اور مطالبات حل نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :