عوامی نیشنل پارٹی رواں انتخابات میں ایک بار پھر بر سر اقتدار اآکر عوام کی محرومیوں کو ازالہ کرئیگی، الطاف گلاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) شا نگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی تر جمان و ممبر ضلع کونسل الطاف گلاب شاہپوری نے کہا ہے کے عوامی نیشنل پارٹی رواں انتخابات میں ایک بار پھر بر سر اقتدار اکر عوام کی محرومیوں کو ازالہ کرے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے ورکرز ممبر ضلع کونسل شمس الرحمن کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگرام میں کثیر تعداد میں شر کت کر کے اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں،عوامی نیشنل پارٹی حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں ریکارڈ تر قیاتی کام کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، وہ جمعرات کو الپوری میں صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کے عوامی نیشنل پارٹی فاٹا کو خیبر پختونخوا میںضم کر نے کی اپنی جدوجہد میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی اور ان کو یہ حقوق دے کر دم لیں گے، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے ورکرز سے مطالبہ کیا کہ وہ اتوار بمورخہ 22اکتوبر کو صبح نو بجے ڈھیرئی میں ممبر ضلع کونسل شمس الرحمن کی شمولیتی تقریب میں شر کت کر کے اپنی قوت کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں حکمران جماعت صرف اعلانات تک محدود ہیں اور شانگلہ میں ترقیاتی عمل نہ ہو نے کے برابر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کو اے این پی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہیں۔