پشاور، 2 رکنی ڈکیٹ ،ْرہزن گروہ گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت مسروقہ موبائل برآمد ، پولیس

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے دورکنی ڈکیٹ ،ْرہزن گروہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سرقہ شدہ لاکھوں روپے مالیت کے موبائل سیٹ برآمد کرلیے جبکہ دوسری کاروائی میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے موٹر سائیکل چوروں کو بھی دھر لیا پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3-10-17 کوتھانہ ارمڑ میں مدعی بربیت سنگھ ولد سورن سنگھ سکنہ جوگن شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا تھاکہ اس کی گڑھی باغبانان میں موبائل فونز کی دکان ہے جہاں پر نامعلوم چوروں نے اس کی دکان کے تالے توڑ کر 72 عدد قیمتی موبائل فونز چوری کرلیے ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان نے چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی صدر سرکل شوکت خان ،ْ ڈی ایس پی رحمت اللہ خان اورایس ایچ او ارمڑ ملک احمد خان اورانوسٹی گیشن انچارج واجد خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا دائرہ کار آگے بڑھاتے ہوئے چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا اورواقعہ میں ملوث دو رکنی ڈکیٹ گروہ میں شامل مکمل خان ولد نورعلی سکنہ بخشو پل اورنواب ولد بخت زادہ سکنہ ملیانو کلے مردان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضہ سے مال مسروقہ 52 عدد موبائل فون برآمد کرلیے ملزمان نے دوران تفتیش اپنے تیسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ایک اور کاروائی میں موٹر سائیکل چور ہارون ولد زرعلی اورسید رحیم ولد شیر رحمان ساکنان ارمڑ میانہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :