تنظیم اساتذہ پاکستان کی پنجاب یو نیورسٹی لا ہور میں ہونیوالی 8ویں تعلیمی کانفرنس کی تیار یاں مکمل

ملک بھر سے 3000مرد وخواتین اساتذہ شر کت کریں گے، خیبر پختونخوا کے 1000اساتذہ شامل ہونگے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صو بہ خیبر پختونخوا کے صوبا ئی صد ر خیر اللہ حواری نے کہا ہے کہ تنظیم اساتذہ پاکستان کے زیر انتظام21 اکتوبرکو پنجاب یو نیورسٹی لا ہور میں ایک روزہ آٹھویں تعلیمی کانفرنس کی تیار یاں مکمل ۔کانفرنس میں ملک بھر سے سکولز کالجز اور یو نیورسٹیوں کے 3000مرد اور خواتین اساتذہ شر کت کریں گے ۔

صو بہ خیبر پختونخوا سے 1000اساتذہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ہے انہوں نے جمعرات کو سیکرٹری نشرو اشاعت میاں ضیاء الرحمن نے ہمراہ مشترکہ بیان میں کہا کانفرنس کا عنوان پاکستان کا روشن مستقبل اور تعلیم ہو گا کانفرنس کے تین سیشن ہو نگے مختلف سیشن سے تنظیم اساتذہ کے مر کزی و صو بائی ذمہ داران مختلف یو نیورسٹیوں کے وائس چانسلرز ماہر تعلیم اور تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت ڈاکٹر پرو فیسر الطاف حسین لنگڑیال کے مطابق اس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری احسن اقبال ،وفاقی وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمن ،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ جعفر اقبال گجر اور ہھناب کے صو بائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :