․پشاور، پولیس کا بھاری مقدار میں بارود سمگل کر نیکی کو شیش ناکام بنادی ،2ملزمان گرفتار ، 25 کلو بارود مواد برآمد ، مقدمہ درج

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بھاری مقدار میں بارود سمگل کر نے کی کو شیش ناکام بنا کر دو ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں صوبائی دارلحکومت میں امن کے قیام کیلئے مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیا ں لگادی گئی ایس پی صدر سر کل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سرکل رحمت اللہ خان، ایس ایچ او متنی ابراہیم خان ، اے ایس آئی امجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے تھانہ متنی کے حدود میں کیشنگڑ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل نمبر FE4815 کو روک کر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان ،نورحسین ولد محمد گل ،جان زادہ ولد ڈیلے میاں ساکنا ن شانگلہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 25 کلو گرام بارود برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر ڈ کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :