پشاورمیں متعین امریکی قونصل جنرل ریمنڈمک گراتھ کی گورنر خیبرپختونخوا سے الوداعی

فاٹا اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پشاورمیں متعین امریکی قونصل جنرل ریمنڈمک گراتھ نے جمعرات کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فاٹا اور صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پرگفتگوکی۔ اس موقع پر صوبے اورفاٹا کیلئے یوایس ایڈکے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ٹموتھے ڈونے اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :