خیبرپختونخوا پولیس پاکستان سمیت پوری دنیا کی ایک بہترین پولیس فورس ہے ،دہشتگردی کی جنگ میں پولیس فورس کے افسرون و جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دیں ،

خیبرپختونخوا پولیس فورس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،صوبہ بھر کے 90 ہزار افسرن و جوان مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کررہے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا آپریشنل کمانڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:02

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس پاکستان سمیت پوری دنیا کی ایک بہترین پولیس فورس ہے دہشتگردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فورس کے افسروں اور جوانوں نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور انہی جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبہ خیبرپختونخوا بالخصوص اور پاکستان بھر میں بالعموم دہشتگردی کی شرح میں کمی آئی ہے خیبرپختونخوا پولیس فورس ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے جس کیلئے صوبہ بھر کے 90 ہزار افسراور جوان مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نوشہرہ میں آپریشنل کمانڈ کورس کی پاسنگ آؤٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کورس میں صوبہ بھر سے اے ایس آئی سے لیکر انسپکٹر رینک تک 94 پولیس افسران نے حصہ لیا اس موقع پر صوبہ بھر کے ڈی آئی جیز، ایس پیز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے صلاح الدین محسود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس فورس ملک کی انتہائی محنتی اور ایماندار پولیس فورس ہے اور دہشتگردی کی جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس فورس نے بیش بہا قربانیاں دی انہوں نے کہا کہ بحیثیت فورس ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آپ کو کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو ہر وقت تیار رکھیں اور بہتر سے بہتر پولیس پیشہ وارانہ تربیت حاصل کریںانہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا پولیس فورس کی ہرسال چھٹا حصہ تربیت کے مرحلے سے گزر رہی ہے جن میں آئی ٹی کورس، اپریشن، انٹیلی جنس ، ٹیکنیکل، ٹیک ٹیکل سمیت دیگر پیشہ وارانہ تربیت شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ایکٹ 2017 پر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ اگلے چند ماہ بعد نافذ العمل ہوجائے گا جس سے عوام کو انصاف کی فراہمی اور تحفظ فراہم ہوسکے گا انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا پولیس نے جرائم اور دہشتگردی کی بیخ کنی کی ہے انہوں نے کہاکہ اگر پی سی بی پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے جس شہر میں بھی کرکٹ کے میچ کرانا چاہے تو کرسکتی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا ایک پرامن اور محفوظ صوبہ بن چکا ہے۔