26 اکتوبرسے پہلے وطن واپس جا کرمقدمات کا سامنا کروں گا، محمد نوازشریف

غیرموجودگی میں فردجرم عائد کرنے کی کوئی نظیرنہیں ملتی،پاکستان میں انصاف کاخون ہورہاہے،امید ہے انصاف کیاجائیگا،کک بیک،کمیشن یاکرپشن پرفیصلہ دیتے تومیں شرمسارہوکرگھرچلا جاتا،دعاکریں اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکوصحت عطاکریں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:09

26 اکتوبرسے پہلے وطن واپس جا کرمقدمات کا سامنا کروں گا، محمد نوازشریف
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے صدر اورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ غیرموجودگی میں فردجرم عائد کرنے کی کوئی نظیرنہیں ملتی،امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیاجائے گا،پاکستان میں انصاف کاخون ہورہاہے،26 اکتوبر سے پہلے وطن واپس جاکرمقدمات کا سامنا کروں گا، پاناما میں کچھ نہ ملا تواقامہ میں میں فیصلہ دیدیا، کک بیک، کمیشن یا کرپشن پرفیصلہ دیتے تومیں بھی شرمسارہوکرگھرچلے جاتا، دعاکریں اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکوصحت عطاکریں۔

انہو ں نے آج لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ من پسند لوگوں کوجے آئی ٹی کا ممبربنایا گیا۔جن میں ہمارے مخالفین کوبھی شامل تھے۔من پسند لوگوں جے آئی ٹی ممبران بناکرمرضی کے فیصلے لیے گئے۔انہوں نے پھراسی طرح کی رپورٹ ہی دینی تھی جو قوم کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ پاکستان میں انصاف کا خون ہورہا ہے۔

غیرموجودگی میں فردجرم عائد کرنے کی کوئی نظیرنہیں ملتی۔ کیااحتساب اس طرح ہوتاہے؟ انہوں نے کہاکہ اقامہ پرفیصلہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ بے شمارپاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں۔بلکہ ہرتیسرے پاکستانی کے پاس اقامہ ہے۔ نوازشریف نے کہاکہ پاناما میں کچھ نہ ملاتواقامہ میں میں فیصلہ دے کرنااہل کردیا۔ میرے خلاف کک بیک، کمیشن یاکرپشن پرفیصلہ کرتے تومیں بھی شرمسارہوکرگھرچلاجاتا۔

انہوں نے کہاکہ سناہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کی 26 تاریخ ڈالی گئی ہے۔26 اکتوبرسے پہلے وطن واپس جاؤں گا۔پاکستان جاکرمقدمات کاسامناکروں گا۔عدالتوں کاسامنا پہلے بھی کیاب بھی کریں گے۔ نوازشریف نے کہاکہ مری اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے آیا ہوا ہوں ۔وہ تکلیف میں ہیں۔میں ان کی تیمارداری اور علاج معالجے میں پوری طرح شریک ہوں۔ دعاکریں اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکوصحت عطاکریں۔

متعلقہ عنوان :